46

ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد کیا گیا

ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد کیا گیا

شیخوپورہ (بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد کیا گیاسیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سارہ لونی اور ڈاکٹر ماہ رخ نیو ٹریشنسٹ نے کی،

سیمنار میں فیکٹری اور ہوٹل مالکان کو مدعو کیا گیا تھا جنہیں ڈینگی سے بچاؤ کی اختیاطی تدابیر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی سارہ لونی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیکٹری انتظامیہ اور ہوٹلوں میں کھانے تیار کرنے والوں کو فوڈ تیار کرتے اور پیکنگ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھنا چائیے تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خوارک کی فراہمی ممکن بنا کر لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے

جبکہ نیو ٹریشنسٹ ڈاکٹر ماہ رخ نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے ہر ضلع میں نیوٹریشن کلینک قائم کر دئیے ہیں جہاں متوازن غذا کے متعلق مفت آگاہی فراہم کی جاتی ہے شہری اپنی فیملی کے ہمراہ آکر متوازن غذا کے استعمال کے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی سارہ لونی نے مزید کہا کہ کھیت سے لے کر پلیٹ تک صحت مند غذا کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہیں

انچارج ڈینگی سیل شیخوپورہ محمد نعمان الطاف کی شرکت۔اس سیمینار میں ضلع بھر کے3 سو سے زیادہ لوگوں اورتقریبا 40 انڈسٹریز کے فوڈ ہینڈلرز نے بھی شرکت کی،جن کو حفظان صحت، غذائی تحفظ، محفوظ غذا کو یقینی بنانا، شخصی صفائی، غذا کو محفوظ رکھنے کیلئے بنائی گئی جگہوں کی صفائی، انسدادِ حشرات اور فوڈ پوائزنگ سے بچنے کے حوالے سے بتایا گیا۔اس سیمینارمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ نے عوام الناس کی خوراک اور اس کے فوائد کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر کے تمام فوڈ پوائنٹ پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس۔ او۔ پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور غیر معیاری فوڈ تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں