Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی حضرت امام حسین ؓاور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چہلم روایتی عقیدت واحترام سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی حضرت امام حسین ؓاور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چہلم روایتی عقیدت واحترام سے منایا گیا

خانیوال17ستمبر22(سعید احمد بھٹی)ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی حضرت امام حسین ؓاور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چہلم روایتی عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی ہدایات پرضلع بھر میں جلوسوں ومجالس پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 3جلوس اور 11مجالس منعقد ہوئیں جن کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا،

جلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کیے گئے اسی طرح ٹریفک کے حوالہ سے جامع پلان ترتیب دیا گیا تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنانا کرنا پڑے اور ٹریفک رواں دواں رہے, عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شرکاء جلوس ومجالس کی جامعہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں جلوسوں ومجالس پر پرامن ماحول کویقینی بنانے کے لیے 03 ڈی ایس پییز، 62 اپر سپارڈینیٹس جبکہ 284 لور سپارڈینیٹس نے فرائض منصبی سرانجام دئیے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان جلوسوں کے اطراف میں گشت کناں رہے۔ اس موقع پر منتظمین مجالس وجلوس کی جانب سے خانیوال پولیس کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیاگیا۔

Exit mobile version