Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مختلف سماجی شخصیات کی شرکت، لاچار و بے بس خواتین کو باہمت اور باوقار شہری بنانا ترجیحات ہیں- میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ

مختلف سماجی شخصیات کی شرکت، لاچار و بے بس خواتین کو باہمت اور باوقار شہری بنانا ترجیحات ہیں- میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)” ہنر گھر ” کے زہراہتمام شیخوپورہ میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد سیاسی و سماجی رہنما ماہرقانون میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ کے آفس میں کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی رہنما ماہرقانون میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ، سماجی رہنما و ماہر قانون میڈم صائمہ کلثوم ایڈووکیٹ، خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، مس سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ، افضل محمود گادی ایڈووکیٹ کے علاوہ مس عمرانہ عروج، مس سعدیہ راجپوت، یعقوب مسیح مجاہد، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما ماہرقانون میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاچار و بے بس طبقہ کی خواتین کو باہمت اور باوقار شہری بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے- سماجی رہنما و ماہر قانون میڈم صائمہ کلثوم ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک ہمارے معاشرے میں خواتین کو بنیادی حقوق نہیں ملتے ہم معاشرہ میں باوقار شہری کہلانے کے حقدار نہیں، خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، مس سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ اور افضل محمود گادی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرہ میں خواتین کے

تعمیری کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ہنر گھر کے پلیٹ فارم سے خواتین کو ان کا باوقار مقام دلانے کے لئے سعی کریں گے اور اپنے مخلص اور جذبہ ایثار سے سرشار دوستوں کے تعاون سے اس پلیٹ فارم پر شب و روز محنت کا عزم رکھتے ہیں جوکہ نہ صرف انسانیت کی خدمت کا عظیم مشن ہے بلکہ اللٰہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ بھی ہے

Exit mobile version