44

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ‘ جرائم کی روک تھام‘ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کا بنیادی اور اخلاقی فرض ہے، عمران خان غلزئی

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ‘ جرائم کی روک تھام‘ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کا بنیادی اور اخلاقی فرض ہے، عمران خان غلزئی

خانیوال 19 ستمبر 22 (سعید احمد) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ‘ جرائم کی روک تھام‘ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا‘ عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کر کے امن و امان کا بحال رکھنا اور دفاتر اور تھانہ جات میں آ نے والے ہر سا ئل کی داد رسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا پولیس کا بنیادی اور اخلاقی فرض ہے‘

پولیس افسران مقدمات کی تفتیش کو سچائی کی بنیاد پر استوار کرے‘ زیر تفتیش مقدمات میں سچائی کو تلاش کرنا اور اصل ملزمان کی گرفتاری پر تفتیشی افسر کا مطمع نظر ہونا چاہیے‘ ڈسٹرکٹ خانیوال میں جرائم کی روک تھام کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا‘ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے خانیوال کو کرائم فری بنانے کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے ہال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔اس موقع پر ایس ڈی پی او کبیروالا عبد الرحیم‘ ریڈر ٹو ڈی پی او فرحت نواز‘ ایس ایچ اوز‘ تفتیشی افسران‘ صحافی برادری، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام الناس کے مسائل سننا‘ قانون کی روشنی و میرٹ پرجلد ازجلد انصاف کی فراہمی کو عوام الناس کی دہلیز پر پہنچانا کھلی کچہری کا مقصد ہے عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے‘ پولیس افسران عوامی شکایات و مسائل کے حل پرخصوصی توجہ دیں‘

سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائیں‘ اپنے فرائض خلوص نیت، دیانت داری اور لگن سے ادا کرنیوالے پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دوسرے ملازمین ان کی تقلید کر کے محکمہ کا وقار بڑھائیں۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس افسران وملازمین اچھے کردار وگفتار کیساتھ کسی بھی جرم کے بارے اچھی تفتیش اور بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں

اور اس کیساتھ ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان جو خلا ہے وہ اچھے کردار اور اخلاق کے ذریعے پر ہو سکتا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ صحافی معاشرے کا با شعور طبقہ ہے قلم کار اگر تعمیری جذبوں سے سرشار ہو کر مثبت انداز تحریر اپنائیں تو پولیس امیج کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے صحافی برادری کا فرض ہے

کہ وہ حق اور سچ کی نیت سے آگے بڑھ کر تحقیق اور تفتیش کے عمل میں پولیس کی معاونت کا جاری سلسلہ برقرار رکھیں سچے اور کھرے انسان کا ساتھ دیں اور بے گناہ کو انصاف دلوانے کیلئے اپنا مخلصانہ کردار ادا کر تے ر ہیں۔ ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات ومسائل سنے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردئیے اور کچھ مسائل پر متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہوئے مقررہ وقت میں رپوٹس بھجوائے جانے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں