37

محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی ترقی کے متعلق مکلی پر سیمینار کا انعقاد

محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی ترقی کے متعلق مکلی پر سیمینار کا انعقاد

محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی ترقی کے متعلق مکلی پر سیمینار کا انعقاد –

ٹھٹھہ, 20- ستمبر 2022: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدیت پر محتسب اعلی سندھ کی نگرانی میں محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی جانب سے رائٹ ٹو پلے، سرسو و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون سے وی کیئر ہاؤس مکلی میں “لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ” کے عنوان پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا

۔ سمینار سے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر محتسب ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران باالخصوص خواتین افسران کو دل سے دلچسپی لے کر، سچائی، محنت اور لگن سے اقدامات لینے ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے مرد و خواتین افسران پر زور دیا کہ انہیں جو کام اللہ پاک نے دیا ہے

اس کا قدر اور شکر ادا کریں مطلب کہ ہم سچائی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پڑھائی میں کمزور بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں تعلیم کے ساتھ تربیت دیں اور اس پر عمل بھی کروائیں جوکہ نہ صرف ہماری ذمہ داری اور روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ اللہ پاک کو راضی رکھنے کا طریقہ بھی یہی ہے، تعلیم ہی اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاتی ہے

۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات سے بلا تفریق اپنے بچوں کی طرح پیار، شفقت اور محبت سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ انہیں عزت اور مرتبہ بھی دینا چاہیے۔ انہوں نے عوام باالخصوص والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکولوں میں ضرور داخل کروائیں کیونکہ خاندانی خوشحالی عورت کی تعلیم کے بغیر صرف ایک خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے

۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (سیکنڈری) محمد نصیر احمد میمن نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ سے انرولمنٹ کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ یہاں کے طلبہ و طالبات اعلی تعلیم حاصل کرکے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی سال کے دوران ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث آنے والی قدرتی آفت کی وجہ سے انرولمنٹ کم رہی جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے،

جس کے مد نظر اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے سمیت سرسو، رائٹ ٹو پلے و دیگر اسٹیک ہولڈڑز کے تعاون سے اسکولوں میں واش رومز کی سہولیات اور مختلف ٹینٹ سٹیز میں اسکولز کا قیام کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کی سیمینار میں شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ افسر اسپورٹس نور سرائي، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر عبدالحمید سومرو، سابقہ ڈی ای او تعلیم رب ڈنو خاصخیلی، سینئر استاد خمیسو خان کلہوڑو، پروگرام افسر سرسو حمیرا علی، پروجیکٹ اسسٹنٹ رائٹ ٹو پلے صوبیہ سموں،

عبدالقادر پالاری و دیگر نے بھی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے متعلق روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈی ای او پرائمری محمد رحیم سومرو، ڈپٹی ڈائریٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، اسسٹنٹ ڈائیکٹر سوشل ویلفیئر مہرین سومرو کے علاوہ معشوق خواجہ، محمد شفیق آرائیں، آپا تہمینہ شاہ، آپا منور سلطانہ و دیگر ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مرد و خواتین افسران سمیت سپرنٹنڈنٹ ریجنل ڈائریکٹر محتسب حنیف پنہور مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں