جلیل عمران خان غلزئی کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی ایک اوربڑی کامیابی‘تھانہ کہنہ پولیس نے فضل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 06سالہ معافیہ کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا
خانیوال20ستمبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی ایک اوربڑی کامیابی‘تھانہ کہنہ پولیس نے فضل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 06سالہ معافیہ کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا‘ ملزمان کو پولیس حراست میں لے لیا گیا‘بچی کے والدین نے ڈی پی او اورپولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے
بتایاکہ سات روز قبل تھانہ کہنہ کے علاقے فضل ٹاؤن سے بچی دودھ لینے دکان پر گئی لیکن گھرواپس نہ لوٹی جس پر والدعبدالوحیدنے تھانہ کہنہ بچی کے اغواء کا مقدمہ نمبر 452/22 تھانہ خانیوال کہنہ درج کرایا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی اوصدرسرکل محمدعمران اورایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیول ذوالفقارعلی اولکھ کو بچی کی بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ ضروری گائیڈ لائن دیں
جس کی روشنی میں پولیس ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے 06سالہ معصوم بچی کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا۔ڈی پی او نے بتایاکہ بچی کی بازیابی پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا‘پولیس نے شبانہ روزکی محنت کے بعد ناصرف بچی کو بازیاب کرالیا ساتھ ہی ساتھ اغواء کاری میں ملوث ملزمان محمد عرفان عرف عمران کو ساتھی رضوان سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے۔
۔انہوں نے پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے امیدکا اظہارکیا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت اورلگن کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔بچی کے والد کی جانب سے ڈی پی او جلیل عمران خان اور پولیس ٹیم کے لیے اظہارتشکرکرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔