Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع کے ہر تحصیل میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع کے ہر تحصیل میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع

ضلع مھمند
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع کے ہر تحصیل میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع۔ تھانہ یکہ غنڈ کی حدود ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ علاقہ مشران اور عوام کی شرکت۔ منشیات کے نقصانات اور روک تھام پر تفصیلی بات چیت۔ عوام کا پولیس کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کی سربراہی میں عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے تھانہ یکہ غنڈ کی حدود ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی یکہ غونڈ دلاور خان، ڈی ایس پی لوئر ٹریفک نادر شیر خان، ایس ایچ او یکہ غنڈ ارشد خان، پبلک ریلیشنز آفیسر شاہ زیب، علاقہ مشران اور عوام نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں ڈی پی او مہمند نے عوام کے مسائل تسلی سے سنے اور اسے متعلقہ اداروں کو پیش کرنے اور حل کرنے کا وعدہ کیا۔ ڈی پی او مہمند نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس ایک بہادر پولیس فورس ہے جو کہ بہت کم عرصہ کے تربیتی ٹریننگ میں بڑے بڑے کارنامے اور کاروائیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اس دوران ڈی پی او مہمند نے ٹریفک پولیس کے کام کو سراہتے ہوئے ٹریفک پولیس پر تفصیلی بات چیت کی۔
ڈی پی او مہمند نے عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے پی ایل سی بنانے کا حکم جاری کیا۔ ہم پولیس جوانوں کیلئے ایمبولینس، پولیس بائیک، گاڑیاں اور جدید مشین گنز کے ساتھ ساتھ مزید ضروری اشیاء فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ ڈی پی او مہمند۔
ڈی پی او مہمند نے مزید بتایا کہ مہمند پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خاتمے کیلئے ضلع بھر میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ جن میں درجنوں افراد کی گرفتاریاں ہوچکی ہے اور مزید آپریشن کا سلسلہ شروع ہے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے شرکاء نے پولیس کیساتھ ملکر کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version