38

مامدگھٹ ہسپتال میں دن رات ماہرسپیشلسٹ ڈاکٹرموجودہوتے ہیں”ڈاکٹرسریرخان

مامدگھٹ ہسپتال میں دن رات ماہرسپیشلسٹ ڈاکٹرموجودہوتے ہیں”ڈاکٹرسریرخان

مہمند ضلع۔
مامدگھٹ ہسپتال میں دن رات ماہرسپیشلسٹ ڈاکٹرموجودہوتے ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زیادہ مریضوں کا علاج اوردرجنوں مردوخواتین کی کامیاب اپریشن ہوتے ہیں ایمرجنسی میں قیمتی دوائ مفت دیاجاتھاہے ۔ہسپتال میں جدید قسم ایکسرے۔الٹراساونڈ اور ECG مشین موجود ہے۔اب تک ہزاروں مریضوں کافری علاج ہواہے جس میں اپریشن اور کورونا کے مریض بھی شامل ہیں۔میڈیکل سپرنڈنڈنٹ۔ڈاکٹرسریرخان۔
مہمند لویہ جرگہ کےمرکزی صدرحاجی خان بہادر اور شیخ باباگاوں کے چیرمین صفدر شیخ کی سربراہی میں ایک وفد نے مامدگھٹ ہسپتال کا دورہ کیا جس میں محمدعلی خان ۔توفیق مومند۔عوض خان حاجی باشی خان اور ڈاکٹرجمع الدین کے علاوہ علاقائ مشران بھی موجود تھے ہسپتال میں موجود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹراسرار خان نے وفد کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی اور تمام وارڈز۔اور مکمل ہسپتال کا ویزٹ بھی کرایا اور ہسپتال میں جاری اپریشنوں ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کرائ

وفد نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال اور علاج کے بارے سوالات بھی کی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کی تعریف کی اور کہا کہ اس ہسپتال کو مزید ڈاکٹروں اور عملے کی ضرورت ہے کیونکہ ہسپتال کیلئے پنڈیالی کے تحصیل علاقہ دویزی۔تحصیل صافی۔تحصیل بائزی اور سرحدی دیہات کے دوردراز علاقوں سے

مریض اتے ہیں ۔اور یہاں مکمل علاج کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سریر نے بتایا کہ اب تک ہزاروں مریضوں کا فری علاج ہواہے جس میں مردخواتین اور بچے شامل ہیں۔جس میں سرجری مختلف اپریشن اور کورونا کے علاج بھی شامل ہے۔ مامد گھٹ ہسپتال کیٹگری d ہسپتال ہے جس میں تمام سہولیات اسکے برابر سے زیادہ موجود ہے۔تاہم صوبائ حکومت سے ہسپتال کی ترقی کی کوشش کی جارہی ہے

جس میں۔ارتھوپیڈک۔الٹراساونڈ اور ائزسپیشلسٹ کی کمی بھی پورہ کیا جائگا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ہم خود 24 گھنٹی نگرانی کرتے ہیں اور ڈاکٹروں اور عملہ سے بھی 24 گھنٹے کام لیتے ہیں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ائے اور ہسپتال کے خلاف کوئ شکایت نہ کریں۔ڈاکٹر سریر خان نے کہا کہ مامدگھٹ ہسپتال عوام اور مہمند قوم کیلئے آسان سہولت فراہم کرتاہے اور مفت علاج کرتا ہے جس کیلئے عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے

ڈاکٹروں کیلئے رہائش اور بجلی کا مسلہ ہے لیکن اسکے باوجود وہ مہمند قوم کے خدمت کی خاطر دوردراز علاقوں سے اکر یہاں دن رات خدمت کی خاطر گزارتا ہے ہمیں بھی ان سے تعاون کی ضرورت ہے۔مہمند لویہ جرگہ کے مرکزی صدرحاجی خان بہادر خان اور وفد نے نے ڈاکٹر سریر خان اورہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ اداکیا اور انکو داد اور شاباش دی اور ہرقسم تعاون کا یقین دلایا وفد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ عطائ ڈاکٹروں کے علاج سے دور رہے اور ہرقسم علاج کیلئے مامدگھٹ ہسپتال ایاکریں

اور ڈاکٹروں اور عملے سے مکمل تعاون کریں کیونکہ یہ دور درازعلاقوں سے اکر آپ لوگوں کے مریضوں کا علاج اورخدمت مفت کرتے ہیں۔بعد میں وفد نے مامد گھٹ میں تعینات پاک فوج 201 وینگ کے کرنل محمد عمران سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو درپیش مسائل حل کرنے اور علاقے میں امن امان کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔جس پر کرنل محمد عمران نے ہسپتال کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانئ کرائ۔وفد نے کرنل محمد عمران کا شکریہ اداکیا اور علاقے میں امن امان کیلئے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں