چوہدری ظفراقبال جہاندیدہ اور انسان دوست شخصیت تھے، ممتازخان یوسفزئی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) معروف بزنس مین / پاک خیبرونگ کے چیف کوارڈینیٹر اور پاک / ساوتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر برائے اسلام آباد/ کے پی کے ممتازخان یوسفزئی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف کاروبای شخصیت اور مسلم لیگ(ن) یواے ای کے جنرل سیکریٹری چوہدری ظفراقبال کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات سے اوورسیز پاکستانی ایک جہاندیدہ اور مخلص انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگیے ہیں،
مرحوم چوہدری ظفراقبال نے متحدہ عرب امارات میں ہر پلیٹ فورم پر خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اس لیے ہر خاص و عام میں ہردلعزیز تھے، انہوں نے کہا کہ چوہدری ظفراقبال اوورسیز پاکستانیوں کے دکھ درد اور مشکل گھڑی میں ساتھ ہوتے تھے اور انہوں نے اوورسیز میں بلامتیاز تمام پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا، میرا انکے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا اور میں ذاتی طور پر ایک مخلص بھائی اور اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہوں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے بھائی چوہدری ظفراقبال کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور انکے لواحقین کو صبرجمیل عطاء کرے