Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنڈی بھٹیاں تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نان سٹاپ اضافہ

پنڈی بھٹیاں تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نان سٹاپ اضافہ

حافظ آباد(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری سے)پنڈی بھٹیاں تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نان سٹاپ اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آنے لگی-تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں نان کی سٹاپ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز سکھیکی منڈی میں دن دیہاڈے شیخ باؤ کی شاپ سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ کر با آسانی رفوچکر ہو گئے۔مین چوک میں یہاں ہر وقت آمدورفت ہوتی ہے وہاں پر ڈکیتی کی واردات ہو جانا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اسی دن دوسری ڈکیتی کی واردات مڑھ بلوچاں روڑ پہ ہوئی شیح راشد پیپسی ایجنسی کی گاڑی مال اتار کر واپس آ رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکووٴں گن پوائنٹ پر ستر ہزار روپیہ لوٹ کر رفوچکر ہو گئے

۔آج مورخہ 24 سمتبر سکھیکی منڈی کے محلہ برکت ٹاؤن اور محلہ اسلام پورہ سے تین اور پانچ سال کے بچوں کو اغوا کرنے والا گروپ بھی متحرک ہوا ایک شخص جو کہ بچوں کو اغوا کر رہا تھا خواتین کے شور مچانے سے اغواہ کار بچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا سکھیکی منڈی اور گردونواح میں دن بہ دن واردوتوں میں اضافہ تھانہ سکھیکی منڈی کے ایس ایچ او عرفان دوچھہ کی اور ضلعی انتظامیہ کی کاروائی پر سوالیہ نشان ہے

۔سکھیکی منڈی میں نصب کئے ہوئے سکیورٹی کیمرے جو عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ہم کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے ہماری ڈی پی او حافظ آباد سے گرزاش ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لیے تادیبی اقدامات کیے جائیں۔ اور ہم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکیں اور کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version