Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ، پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ، پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ

شیخوپور(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی حکومت کی نااہلی کے نتیجہ میں ہونے والی مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا گیا- جناح پارک چوک شیخوپورہ میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ میں صوبائی وزیرقانون خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ، ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، ضلعی نائب صدر ڈاکڑ اسلم شیروانی، رانا علی سلمان , سٹی صدر شمس حسن بھٹی

سمیت دیگر قیادت اور شیخوپورہ کے شہریوں اور کارکنان پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور طریقے سے شرکت کی- اس موقع پر پی ٹی آئی قائدین نے ایف ایس میڈیا نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں کارکنان و دیگر عوام نے شمولیت کرکے ثابت کیا ہے کہ سب کپتان عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں،

کمر توڑ مہنگائی نے عام انسان سے جینے کا حق چھین لیا ہے جس کی ذمہ دار موجودہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت ہے، جلد اس امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا، عمران خان ملک کی قیادت سنبھالیں گے اور انشاءاللٰہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور ملک حقیقی تبدیلی کی جانب گامزن ہوگا

Exit mobile version