ایس ایچ اوصدر مریدکے ولی حسن پاشا کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں جاری
اندھے قتل کے ملزم سمیت متعددجرائم پیشہ افرادبھی دھرلئے، جدیداسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی ہدایت پر اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی زیرنگرانی تھانہ صدرمریدکے پولیس کے ایس ایچ او ولی حسن پاشانے دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات کامیاب چھاپے مارکرننگل کسووال میں زمیندار سکندرنول کے گھرپر ڈکیتی کی واردات کے دوران دولاکھ روپے نقدی سمیت دوعددلائسنسی بندوقیں لوٹنے اورمذاحمت پرنوکرانی کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کرنیوالے
کہ جرائم کی سرکوبی کیلئے دبنگ کاروائیوں کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے، عوام کے جان ومال کاتحفظ اورامن کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اپنے علاقہ سے چوروں ڈاکوؤں منشیات فروشوں اورعوام کاسکھ چین چھیننے والوں کاخاتمہ کرکے ہی دم لونگا، کامیاب کاروائیوں پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت دیگر پولیس پارٹی کوشاباش دیتے ہوۓ انعام کا اعلان بھی کیا ہے