26

ماہ ربیع الاول میں ہمیں امن، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا چاہئیے- عبدالحمید مصطفوی

ماہ ربیع الاول میں ہمیں امن، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا چاہئیے- عبدالحمید مصطفوی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)صدر پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ عبدالحمید مصطفوی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کے یوم ولادت باسعادت کو بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب محسن انسانیت حضور نبی کریمؐ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے،

آپؐ کی سیرت، اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی سیر ت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ عبدالحمید مصطفوی نے مزید کہا

کہ ہمیں امن، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا چاہئیے کیونکہ نہ صرف ملک پاکستان بلکہ اقوام عالم میں بسنے والے مسلمانوں کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو جو انقلابی ویژن دیا اسکی مثال عالم اسلام میں نہیں ملتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں