Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں اضافہ کرے ، سید جاوید صادق شاہ

حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں اضافہ کرے ، سید جاوید صادق شاہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)فیکٹری مزدوروں کی پنشن میں اضافہ کیا جاۓ- ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو شیخوپورہ سید جاوید صادق شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے حکومت وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی پنشن میں اضافہ کے حوالے سے کسی حکومت نے توجہ نہیں دی، کیا یہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں

جو ان ریٹائرڈ مزدوروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ ان بے چارے غریب مزدوروں کا ساتھ دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے جبکہ بجلی کا بل، گھریلو اخراجات، بچوں کی پڑھائی اور میڈیسن وغیرہ کے لئے کہاں سے پیسے لائیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ دوران ملازمت پرائیویٹ سیکٹر میں مزدور کٹوتی کرواتے ہیں، جب ریٹائر ہو جاتے ہیں تو زندگی کے آخری ایام میں چونکہ دوائی کی نسبتاً زیادہ ضرورت پڑتی ہے

اسلئے انکی پنشن مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ کم از کم بیس ہزار ہونی چاہئیے تاکہ ان کے گذر بسر میں سہولت مل سکے- انہوں نے کہا کہ حالیہ حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہ میں اضافہ کیا تھا

لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرکے مزدور کی کسی نے۔نہ سنی اور ان کی پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا اسلئے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں اضافہ کرے

Exit mobile version