ریسکیو1122 نے خانیوال میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا
خانیوال(سعید احمد بھٹی) جناب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ڈائریکڑ جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے آج ضلع خانیوال میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا افتتاح کیا گیا ہے
تربیت یافتہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اپنے فرائض سرانجا م دیں گے جوکسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ موٹر بائیک ریسکیو سروس کو ضلع بھر کی تمام تحصیل میں تعینات کیا جائے گا۔موٹربائیک ریسکیو سروس آنے سے ریسکیو سروس میں مزید بہتری آئے گی
۔ریسکیو1122 ہمیشہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے گفتگو کرتے ہوکہا کہ ضلع خانیوال میں عوام کے لیے موٹر بائیک ریسکیو سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔ اس سے عوام کو ریسکیو 1122 کی مزید بہترین سروس مہیا ہوگی۔ کسی بھی ایمرجنسی صوتحال میں ریسکیو1122 کا کردار مثالی رہا ہے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجازانجم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریسکیو 1122کا اولین مقصد عوام کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے
جو جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں ریسکیو 1122 بہترین خدمات دے رہا ہے موٹربائیک ریسکیو سروس آنے سے ریسکیو سروس خانیوال میں مزید بہتری آئے گئی۔ ہمارے جوان ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صوتحال سے نمٹنے کی بھرپور صالاحیت رکھتے ہیں