36

حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسی کے باعث سندھ اس وقت آرٹیفشل سیلاب کی لپیٹ میں ہے،مرکزی صدر عاطف ملاح

حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسی کے باعث سندھ اس وقت آرٹیفشل سیلاب کی لپیٹ میں ہے،مرکزی صدر عاطف ملاح

ٹھٹھہ امین فاروقی
سیلاب متاثرہ طلبہ کی سالانہ فیس معاف کرنے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فلڈ ریلیف اسکالرشپ دینے، مارک شیٹس، پاس سرٹیفکیٹ اور دیگر تعلیمی سرٹیفکیٹس طلبہ کو مفت میں فراہم کرنے اور دیگر مطالبات منظور کرانے کے لیے ایس ایس ٹی کے مرکزی صدر عاطف ملاح، مرکزی جنرل سیکرٹری غلام علی زئور، مرکزی رہنما نوید عباس کلہوڑو، ، سمی ابڑو، نوروز کلمتی، مجاہد بلوچ، ایاز صالح پلیجو، حمید انقلابی اور دیگر کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کی گئی۔
بھوک ہڑتال سے خطاب کرتے ہوئے سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی صدر عاطف ملاح نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسی کے باعث سندھ اس وقت آرٹیفشل سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ ملک کے حکمرانوں نے سیکڑوں شہروں اور گائوں کو ڈبوکر کروڑوں لوگوں کو بی گھر کردیا ہے.

ان کے گزر بسر اور آمدورفت کے ذرائع مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ایسے میں سندھ کے نچلے طبقے کے طلبہ جن کا تعلق سیلاب متاثرہ علاقوں سے ہے ان کے لیے سندھ کے تعلیمی اداروں کی بھاری فیسیں ادا کرنا دشوار ہے۔ سندھ حکومت، وزارت تعلیم، یونیورسٹیز اور بورڈز ڈپارٹمینٹ اور وفاقی حکومت اس اہم مسئلے پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دیں اور سندھ کے سیلاب متاثرہ طلبا کی سالانہ فیسیں معاف کریں

تاکہ سندھ کے غریب طلبا  اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ایس ایس ٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام علی زئور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر پورے سندھ کو ڈبو کر تباہ و برباد کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ہیک کی جانب سے صرف دو سمسٹرز کی فیسوں میں التوا کی صورت میں طلبہ کو دیئے گئے

لالی پاپ کو ایس ایس ٹی مسترد کرتی ہے۔حکومت سندھ فوری طور پر سندھ کے سیلاب متاثرہ طلباءَ کی سالانہ فیسیں معاف کرنے کا اعلان کرے اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی انتظامیا کو طلباءَ کی سالانہ فیسیں وصول نہ کرنے کا پابند بنائے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سندھ کے حالات انتہائی خطرناک ہیں۔ سیلابی پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سندھ حکومت

عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ سندھی شاگرد تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر طلبہ کی فیسز معاف کرنے اور طلبہ کو فلڈ اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن نکالے اور وزیر اعظم شہباز شریف فیسیز معاف کرنے کے بیانات سے آگے بڑھ کر فوری طور پر یونیورسٹیز اور کالیجز کو طلبہ کی

فیس معاف کرنے کی گرانٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے.  بھوک ہڑتال میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھوک ہڑتال سے نوید عباس کلہوڑو، مرتضیٰ چانڈیو، میر نوروز کلمتی، مجاہد بلوچ، سمیع ابڑو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں