39

جنرل پوسٹ آفس شیخوپورہ میں بدانتظامیاں عروج پر

جنرل پوسٹ آفس شیخوپورہ میں بدانتظامیاں عروج پر

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

جنرل پوسٹ آفس شیخوپورہ میں بدانتظامیاں عروج پرپہنچ چکی ہیں جہاں عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث دوردراز سے آئے بزرگ پنشنرز کو پریشانی اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے- ہر ماہ کی طرح اس بار بھی پہلی تاریخ کو اپنی پنشن کی وصولی کے لئے آئے ریٹائرڈ بزرگ شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جہاں ان بزرگوں کو گھنٹوں کھڑا ہونا پڑا جبکہ اس دوران عملہ کا رویہ انتہائی بدتہذیبی پر مبنی تھا

عملہ کی یہ بدتمیزیاں معمول بنتی جارہی ہیں جس کے باعث بعض مرتبہ نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے- جی پی او سٹاف نے بجلی بندش کے دوران جنریٹر نہیں چلایا گرمی،پنشن وصولی میں تاخیر اور شدید انتظار کے باعث بزرگ شہری شدید پریشانی کا شکار رہے جنہوں نے بتایا کہ ہمیں گھنٹوں انتظار کی کوفت سے دوچار ہونا پڑتا ہے، عملہ انتہائی سست روی سے کام کرتا ہے جن کا طریقہ یہ ہے

کہ مبینہ طور پر اپنے جاننے والوں کی پنشن کاپیاں پاس رکھ لی جاتی ہیں اور مبینہ طور پر رشوت لیکر بھی پنشنرز کو جلدی پنشن دی جاتی ہے- ان بزرگ شہریوں نے میڈیا کے توسط سے مطالبہ کیا کہ ہم پر ترس کھایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر کام جلد نمٹایا جائے تاکہ مجبور بزرگ و ناتواں شہریوں کو سہولت میسر آسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں