80

ضلع مہمند۔ تحصیل امبار بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم

ضلع مہمند۔ تحصیل امبار بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم

ضلع مہمند۔ تحصیل امبار بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم۔ تحصیل بھر میں لڑکیوں کے پرائمری اور لڑکوں کے مڈل درسگاہ موجود نہیں۔ علاقے میں صحت سہولیات کی فقدان سے مریض گھریلوی ٹوٹکے بلکہ سخت بیمار باجوڑ پشاور منتقل کرتے ہیں۔سیاسی نمائندے صرف انتخابات کے ایام میں نمودار ہوتے ہیں۔

کامیابی کے بعد کوئی نمائندہ پرسان حال نہیں کرتے جبکہ اس کے برعکس تحصیل امبار کا خطہ اور محنت کش بھاری مقدار میں معدنیات اور سبزیاں ملکی منڈیوں کو جبکہ مزری بان ضلع مہمند اور چارسدہ کو فراہم کرتے ہیں ۔حکومت امبار عوام کی حال پر رحم کریں۔ناخواندگی سے علاقہ تعمیر و ترقی کے میدان میں دوسرے علاقوں کا مقابلہ کبھی نہیں کر سکتا۔علاقہ امبارکا ترجیحی بنیادوں پر محرومیاں دور کی جائے۔ اہلیان امبار

میڈیا نمائندوں سے تحصیل امبار سرہ شاہ اور علاقہ سنگر کے ملک حاجی زامین, مولانا عبدالاکبر, شہزادنور ,گل زرین و دیگر نے علاقائی مسائل کی نشاندہی اور علاقے کی معدنیات, زراعت گلہ بانی ,جنگلات کے بارے تفصیلی گفتگو کے موقع پر بتایا کہ طلبأ پرائمری سکول سے فارغ ہونے کے بعد تعلیمی درسگاہ نہ ہونے ذیادہ ترتعلیم ادھورا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ بہت کم بچے تین گھنٹے پیدل فاصلے پر مڈل اور ہائی سکول کے لیے دانش سکول جاتے ہیں جن کو آنے جانے کے لیے چھ گھنٹہ سفر طے کرنا پڑتا ہے

جبکہ اب تحصیل بھر میں صرف ایک بوائز سکول کو مڈل کا درجہ دیا گیا ہے حالانکہ اس کے برعکس ہزاروں آبادی کے لیے کوئی گرلز سکول نہیں۔ جس سے بچیاں ناخواندہ جوان ہو رہی ہیں انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ علاقے میں تعلیمی درسگاہوں کی فقدان سے شرح خواندگی مایوس کن ہے جن کے بنأ امبار اتمان خیل دوسرے اقوام سے مقابلہ ناممکن ہے۔ علاقے میں صحت کی سہولیات کے

حوالے سے بتایا کہ صحت مراکز نہ ہونے سے علاقے میں لوگ بیماری کی صورت میں گھریلوی ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں جبکہ سخت مریض پیش آنے کی صورت میں باجوڑ یا پشاور منتقل کرنا پڑتا ہے اہلیان نے بتایاکہ آمدورفت کے لیے علاقے میں برانچ روڈز نہ ہونے کے برابرہیں۔جبکہ تین سالوں سے سرلڑہ ٹو کڑپہ روڈ مرمت و توسيعی کے لیے مکمل طور پر خراب کی ہے
جن کو تاحال بحال نہیں کر سکا۔حالانکہ تعمیراتی عمل سے اتمان خیل قوم انتہائی مشکل سے گزر رہے ہیں۔

محکمہ لائیوسٹاک سے لوگوں نے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا کہ علاقے میں محکمہ لائیو سٹاک کاکوئی مرکز یااہلکار موجود نہیں مال مویشیاں بیماری کی صورت اکثر ہلاک ہوتے ہیں۔ چونکہ محکمہ جنگلات کے جانب سے سر شاہ میں ایک پلانٹیشن لگانے کی نشاندہی کی۔ مگر محکمہ جنگلات کے شعبہ مزری سے مطالبہ کیا کہ تحصیل امبار کی آب و ہوا اور زمین میں مزری پودہ اگانے کے لیے صدیوں سے مشہور ہے اور علاقے میں سینکڑوں لوگ مزری سے مختلف مصنوعات بان, ٹوکریاں ,مصلے وغیرہ بنانے کے پیشے سے

منسلک ہیں۔جہاں سے مزری کی بان مہمند کے مختلف علاقوں کے علاوہ چارسدہ کو بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے علاقے میں مزید مزری پلانٹیشن لگانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ میڈیا نمائندوں کو سرہ شاہ اور سنگر کے اہلیان نے بتایا کہ انتخابات کے ایام میں مختلف نمائندے علاقے کا رخ کر لیتے ہیں اور عوام کو عجیب و غریب نعروں سے ٹرخایا جاتا ہے۔ مگر الیکشن گزرنے کے ساتھ دوبارہ غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے امبارعوام پر خصوصی رحم کی اپیل کی۔ اور بتایا کہ امبار خطہ میں مختلف معدنیات ماربل,نپرائیڈ,کرومائیٹ کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں۔ جن سے مقامی لوگوں کو کم اور باہر کے

ٹھیکداروں کو بھاری منافع ملتی ہیں۔ انہوں نے علاقہ امبار سی ماہانہ لاکھوں منافع کمانے والے سرمایہ کاروں سے امبار اتمان خیل کے غریب عوام کو صحت اور تعلیمی سہوليات کے لیے معیاری پرائيویٹ مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اہلیان امبار نے بتایا کہ علاقہ روزمرہ ملک کے دوسرے علاقوں کو بڑی مقدار میں مختلف سبزیاں فراہم کرتے ہیں۔ لہذا متعلقہ محکمہ زراعت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے میں زرعی پیداوار مزید بہتر ہوسکے۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں