33

پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن کی سال23-2022 کے لیے نئی مینجنگ کمیٹی کا اعلان

پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن کی سال23-2022 کے لیے نئی مینجنگ کمیٹی کا اعلان 

کراچی (پ ر): پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن آف پاکستان کی مینجنگ کمیٹی کے ممبران کے لیے انتخابات کا انعقاد کراچی میں واقع یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر میں کیا گیا جہاں فاؤنڈیشن کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی اور نئی مینجنگ کمیٹی کے لیے اپنی نامزدگیاں پیش کیں۔ سال 23-2022 کے لیے مینجنگ کمیٹی کے ارکان کا اعلان کنوینر ارسلان سعید نے کیا۔ مینجنگ کمیٹی میں صدر کے لیے محمد عمر خان،

نائب صدر کے لیے امبر درانی، جنرل سکریٹری کے لیے ملک حسیب اعوان، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے شاہ رخ منظور، فنانس سیکرٹری کے لیے عائشہ سلطان، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے فائزہ علی ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے لیے باسط علی ، سوشل ویلفیئر سیکرٹری کے لیے عدیل قائم خانی اور اسپورٹس سیکرٹری کے لیے ندا خان کا تقرر کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مینجنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں