ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 139 پاکستان تحریک انصاف سیاسی معرکے کے فائنل راؤنڈ کے لیے مکمل طور پر تیار
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
چوہدری خلیق احمد کھرل، حافظ غضنفر ورک،اشفاق ورک،چوہدری اظہر حسین چھٹہ، بابا ارشد چھٹہ، رانا گوگا کو مدعو کیا گیا اہلیان علاقہ کی جانب سے رہنماؤں اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اہلیان علاقہ نے ووٹ کی طاقت سے علاقے میں رائج بوسیدہ سیاسی بساط کو پلٹنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری صاحب کی قیادت میں علاقے کی فلاح وبہبود ترقی اور اپنی نسلوں کی
خوشحالی اور موجودہ حکومت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے حلقہ پی پی 139 میں امپورٹڈ نمائندہ نے چار دفعہ علاقے کا مینڈیٹ چوری کرنے اور میگا پراجیکٹس کو ہائی جیک کرنے کے سوا کچھ نہیں کیاجو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مخالف حریف شرقپور شریف کی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے