18

دھابیجی میں منشیات کیخلاف علماء ایکشن کمیٹی کا احتجاج منشیات سے نوجوان نسل تباہ

دھابیجی میں منشیات کیخلاف علماء ایکشن کمیٹی کا احتجاج منشیات سے نوجوان نسل تباہ

ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی میں منشیات کیخلاف علماء ایکشن کمیٹی کا احتجاج منشیات سے نوجوان نسل تباہ قبرستان اور قریب کا سرکاری اسکول آماجگاہ معصوم بچے بھی شکار ، ایس پی ٹھٹھہ فوری ایکشن لیں ، مولنا عبدالقادر اعوان ، پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز علماء ایکشن کمیٹی دھابیجی کے سربراہ مولنا عبدالقادر اعوان نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ دھابیجی کئیں سالوں سے منشیات فروشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے مقامی قبرستان سمیت قریبی سرکاری اسکول جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ ہے جہاں بڑے چھوٹوں سمیت معصوم بچوں کو خراب کیا جارہا ہے قبروں پر موجود اور اسکول کی اشیاء آئے روز غائب ہونا معمول کا حصہ ہے قریبی مسجد سے متعدد بار چوری ہوچکی ہے

منشیات کے عادی مجرموں کی وجہ سے کھلے صحن والے گھر بھی غیر محفوظ ہوچکے ہیں نوجوان نسل تیزی سے بگھڑتی جارہی ہے علماء ایکشن کمیٹی جلد دھرنے کی تیاری کرے گی اس موقع پر مولانا افتخار ، مولانا سعید الرحمان اور قاری فیاض دیشانی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں