ٹماٹر اور پیاز سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 29.44 فیصد ہوگئی
ٹماٹر اور پیاز سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 29.44 فیصد ہوگئی
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش میں ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹرکی فی کلو قیمت 48 روپے 45 پیسے اور پیازکی فی کلو قیمت 12 روپے 69 پیسے بڑھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 390گرام پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6 روپے82 پیسے اضافہ ہوا، کیلے 2 روپے فی درجن اور مٹن 2 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ چاول، دودھ، دہی، بیف، چینی، صابن، انڈے اور بریڈ مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 124 روپے 85 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 5 روپے64 پیسےکم ہوئی، دال مسور 16 روپے23 پیسے، دال ماش 6 روپے45 پیسے، دال مونگ2 روپے47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ چکن، لہسن، آلو کی بھی قیمت کم ہوئی۔