Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں مبینہ مالی خوردبرد

گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں مبینہ مالی خوردبرد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے 10 لاکھ 87 ہزار مالیتی ٹینڈر میں مبینہ طور پر خوردبرد کا انکشاف- ذرائع کے مطابق اکبر بازار شیخوپورہ میں قائم گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں ترقیاتی کاموں کی مد میں ٹینڈر مالیت 10 لاکھ 87 ہزار تھی، ٹینڈر کھلنے کی تاریخ 29 اگست 2022 تھی جس میں کل 5 ٹھیکیداروں نے اپنے ٹینڈرز جاری کروائے، بتایا گیا ہے

کہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین اکبر بازار شیخوپورہ فائزہ اکرم نے رانا اکبر اینڈ کمپنی جس کا ریٹ 14 فیصد کم تھا کو ٹھیکہ الاٹ کردیا جبکہ سید ممتاز شاہ ٹھیکیدار جس کا 21 فیصد کم ریٹ تھا، کو نامنظور کرتے ہوئے سیکنڈ لوئسٹ رانا اکبر کو الاٹ کردیا

اور خزانہ سرکار کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری مالی نقصان پہنچایا- ٹھیکیدار سید ممتاز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے منظور نظر ٹھیکیدار کو نوازا گیا، پرنسپل فائزہ اکرم نے طمع نفسانی کی خاطر منظور نظر ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر نوازنے کے لئے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قوانین کی دھجیاں بکھیری ہیں جس حوالے سے فوری طور پر دیانت دار افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے

معاملہ کی چھان بین کی جائے اور مذکورہ پرنسپل کو سخت سزا دی جائے اور اس کی جگہ پر محنتی، ایماندار اور مخلص پرنسپل کو تعینات کیا جائے- اس حوالے سے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین اکبر بازار شیخوپورہ فائزہ اکرم نے مذکورہ الزامات کی یکسر تردید کی ہے

Exit mobile version