ضلع مہمند۔ضلع خیبرکے صحافیوں کا مہمند پریس کلب دورہ
ضلع مہمند۔ضلع خیبرکے صحافیوں کا مہمند پریس کلب دورہ،دورے کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور باہمی رابطہ کو فروغ دینے اور ضم اضلاع کے صحافیوں کے حقوق کےلئے تنظیم سازی کےلئے مشاورت کرنا ہے۔ابوذر افریدی و دیگر کا اظہار خیال قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ابوذر افریدی، ثاقب آفریدی، قاضی فضل اللہ ،خلیل جبران افریدی، خادم آفریدی نے دیگر ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب کا دورہ کیا
۔مہمند پریس کلب کے صدر مشترم خان،جی ایس گل محمد مومند،حیران مومند اور شاکراللہ مہمند نے مہمان صحافیوں کا استقبال کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابوذر افریدی، قاضی فضل اللہ، خادم آفریدی، ثاقب افریدی اور خلیل جبران افریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے دورے کا بنیادی مقصد ضم اضلاع کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہے اور انکے مسائل اور حقوق کےلئے ہر فورم پر اواز اٹھانے کےلئے ایک تنظیم کا بنیاد رکھناہے۔انہوں نےکہا کہ قبائلی صحافیوں نے ابتک مشکل حالات کا سامنا کیا ہے
۔اور اب دوبارہ بعض لوگ مختلف ناموں اور خوشنماء وعدے کر کے ہمارے حقوق اور مراعات ہڑپ کرنے کی کوشش میں ہیں۔جنکا راستہ روکنا انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ یہ قبائلی صحافیوں کی مستقبل کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ضم اضلاع اور ایف آر کے پریس کلبوں کا دورہ کررہے ہیں اور جلد ہی تمام ضم اضلاع کے صحافیوں پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے کر اعلان کیا جائیگا۔جس میں ہر پریس کلب کو نمائندگی دی جائے گی۔
مہمند پریس کلب کے صدر مشترم خان، گل محمد مومند اور حیران مومند اور شاکراللہ سمیت دیگر صحافیوں نے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مہمند پریس کلب کی طرف سے آرگنائزنگ کمیٹی کےلیے دو ممبران شاکراللہ اور گل محمد کے نام تجویز کرکے دیدیئے۔