28

بھٹہ مزدور فیڈریشن نے پرامن احتجاج کی کال دے دی

بھٹہ مزدور فیڈریشن نے پرامن احتجاج کی کال دے دی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

بھٹہ مزدور فیڈریشن رجسٹرڈ شیخوپورہ نے پرامن احتجاج کی کال دے دی- صدر بھٹہ مزدور فیڈریشن رجسٹرڈ شیخوپورہ یعقوب مسیح مجاہد کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بھٹہ مزدور فیڈریشن رجسٹرڈ شیخوپورہ کے زیراہتمام مورخہ 10 اکتوبر 11 بجے صبح پرامن مظاہرہ کیا جائے گا

جس میں ضلع شیخوپورہ بھر میں بھٹہ مزدور شرکت کریں گے- اس احتجاجی مظاہرہ میں بھٹہ مزدوروں کی حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل اجرت پرعملدرآمد اور جملہ حقوق کی فراہمی کے لئے پرزور مطالبہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں