33

دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری امریلی اسٹیل مل میں حادثہ 1 مزدور جانبحق جبکہ 3 مزدور زخمی ہوگئے

دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری امریلی اسٹیل مل میں حادثہ 1 مزدور جانبحق جبکہ 3 مزدور زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری امریلی اسٹیل مل میں حادثہ 1 مزدور جانبحق جبکہ 3 مزدور زخمی ہوگئے ، وجہ حادثہ سیفٹی اکیوپمینٹ نہ ہونا بتایا جارہا ہے ، آہن اور آتش سے وابسطہ امریلی اسٹیل مل مزدوروں کے لئے وبال جان بن چکا ہے گزشتہ سالوں میں متعدد جانیں ضائع ہوچکی ہیں مالکان اور انتظامیہ سمیت متعلقہ لیبر ڈیپارٹمنٹ بے حسی کا عکس بنا ہوا ہے

گزشتہ روز 3 معصوم بچوں کا واحد کفیل پنجاب کا باشندہ خالد حسین مذکورہ فیکٹری کے آہن و آتش میں جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ دیگر 3 مزدور شدید زخمی ہوئے مذکورہ کمپنی پاکستان کی ٹاپ کمپنیوں میں سے ایک ہے جو کھربوں روپے کماتی ہے لیکن مزدور کے نقصانات و دیگر مسائل پر توجہ نہی دیتی آگ سے جھلسی لاش کو تاخیر سے انکے معصوم سمیت لوکل ایمبولینس نما گاڑی میں بھیج دیا جاتا ہے

جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ لیبر آفیسر ہر ماہ فیکٹریوں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن تحفے تحائف اور بھاری رقم کی تواضع میں وہ مزدور اور اسکے مسائل کو نظر انداز کر جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں