66

وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر کردیا ہے 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا

وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر کردیا ہے 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا

ٹھٹھہ نمائندہ
وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر کردیا ہے 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر زین شاہ کی دھابیجی میں میڈیا سے بات چیت
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر زین شاہ نے گزشتہ روز دھابیجی میں مدینہ کالونی علی گوہر پہنور کے استقبالیہ اور ماڈل ٹاؤن میں وارث جونو کے اوطاق پر کارکنان سے ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے 16 اکتوبر کو ہونے والا تاریخی احتجاج کے بارے میں دعوت دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید زین شاہ کا کہنا تھا

کہ وفاق اور سندھ حکومت ملکر سندھ اور سندھی عوام کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں سیلاب متاثرین کے نام پر اربوں روپے کھاکر بھی انکا پیٹ نہی بھر رہا ہے سندھ میں فوری شہروں گوٹھوں کی بحالی پانی کی نکاسی کو جلد مکمل کیا جائے اور سیلاب متاثرین کو انکے گھروں روانہ کی جائے اس ضمن میں 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج ہوگا جہاں لاکھوں سندھی جمع ہوکر اپنے حقوق کی آواز بنے گیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں