Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 209میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عمران خان غلزئی

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 209میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عمران خان غلزئی

خانیوال14اکتوبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 209میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں پولیس افسران اورملازمین کی بائی نیم ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں‘ پولنگ کے روز ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ اپنے پیشہ روانہ فرائض انتہائی ایمانداری‘دیانتداری کیساتھ سرانجام دیں‘دوران ڈیوٹی چاک وچوبند رہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں

تاکہ کوئی شرپسند کسی بھی صورت میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے اور اپنے آپ کو ہر لحاظ سے غیر جانبدار رکھیں اگر کسی نے الیکشن جیتنے کے بعد ریلی نکالی اور ہلڑبازی کی یا آتش بازی او رہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا تو ان سے قانونی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 209 میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے

کہاکہ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کے قیام اور ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے‘تمام پولیس افسران و جوانوں کو اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر بر وقت رپورٹ کریں گے اور سٹینڈ ڈاؤن ہونے تک اپنا پوائنٹ نہیں چھوڑیں گے‘ڈیوٹی کا مقصد پولنگ اسٹیشنز پر تحفظ اور امن وامان بحال رکھنا اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے پولنگ سٹیشن پر کسی بھی فرد کو بغیر چیکنگ کے داخل نہ ہونے دیں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے کہاکہ ہوائی فائرنگ،

آتش بازی اور اسلحہ کی نقل و حرکت و نمائش پر مکمل پابندی ہے۔قبل ازیں ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے ضمنی الیکشن پی پی 209 کے سلسلہ میں ”A” کیٹگری کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد عمران اور انسپکٹر مہر سعید احمد سمیت دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو فل پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے کہاکہ کل 176 پولینگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

‘ اے کیٹیگری پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں‘پاک رینجرز کے دستے بھی حفاظتی فرائض کے لیے موجود رہینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل پولیس کی ترجیح ہے پولیس افسران و ملازمین ہر لحاظ سے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھیں‘پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کی بد امنی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی الیکشن ایک قومی فریضہ ہے جس کے پر امن انعقاد کے لیے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے‘ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر پرامن الیکشن کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

Exit mobile version