عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا گیا ہے: وفاقی وزیر قانون
عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا گیا ہے: وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے اور ان پر فوجداری مقدمے کا کہا گیا ہے۔