29

پنجاب اور پختونخوا وزرائے اعلی نےعمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا

پنجاب اور پختونخوا وزرائے اعلی نےعمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا

پنجاب اور پختونخوا وزرائے اعلی نےعمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا

آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، وزرائے اعلیٰ کی اجلاس میں گفتگو— فوٹو: فائل
 آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، وزرائے اعلیٰ کی اجلاس میں گفتگو— فوٹو: فائل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔

عمران خان کی زیر صدارت جاری اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اورکےپی اسمبلیاں توڑنے پر بیشترپی ٹی آئی رہنماؤں نے اتفاق کرلیا تاہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور دونوں وزرائے اعلیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ کا کہنا تھاکہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق لانگ مارچ سے زیادہ ضروری اسمبلیاں تحلیل کرنا ہے، لانگ مارچ کا مقصد بھی نئے الیکشن ہیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو نئے الیکشن خودبخود ہوجائیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=h753lslUrbU&t=8s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں