44

ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ 10 سال بعد بحال؛ 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا

ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ 10 سال بعد بحال؛ 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا

(افضل صافی )ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ 10 سال بعد بحال؛ 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا۔قاضی فضل اللہ عبوری کونسل کے چئیرمین مقرر کردیاگیا۔عبوری کونسل ٹی یو جے کے لئے آئین اور رکن سازی کریں گے۔ چ ماہ کے دوران انتخابات کا انعقاد عبوری کونسل کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کے صحافیوں کا ایک غیر معمولی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں تماام قبائلی اضلاع کے سینئیر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کی10 سال بعد بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے لئے 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا۔ جس کا چئیر مین قاضی فضل اللہ منتخب کرلیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا

کہ عبوری دور میں کونسل آئین سازی اور ممبرسازی کرکے انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس سے چئیر مین قاضی فضل اللہ نے کہا کہ ٹی یو جے کے تین سو سے زائد صحافی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔اور انتہائی کھٹن حالات میں فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود قبائلی اضلاع کے صحافی بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم رکھے گئے ہیں۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال میں ٹی یو جے کے 15 سے زائد صحافی جان کی قربانی دی ہے۔ درجنوں صحافی دوران صحافت میں زخمی ہوئے

۔آج بھی سو۔سے زائد قبائلی صحافی اپنے علاقے چھوڑ کر کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے۔ قاضی فضل اللہ۔نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ قبائلی صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو مدنظر رکھ کر جملہ مراعات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔عبوری کونسل میں چئیرمین قاضی فضل اللہ کے علاوہ نائیب چئیرمین گل محمد مہمند کے علاوہ اورکزئی سے شہیدخان ، خان زمان؛ اثار الحق ؛ ضلع باجوڑ سے حسبان اللہ ؛

نورمحمد بنوری اور فضل حکیم شامل ہے جبکہ ضلع خیبر خادم خان خلیل جبران جہانزیب خان آفریدی اور علی اختر آفریدی جبکہ ضلع مہمند سے شاکراللہ ؛ سعید بادشاہ ضلع کرم سے حاجی اقبال حسین اقبال ؛ علی افضل اور دلدار حسین عبوری کونسل کے ممبر بن گئے۔ درہ آدم خیل سے نثار آفریدی بھی عبوری کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں