ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ 10 سال بعد بحال؛ 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا
تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کے صحافیوں کا ایک غیر معمولی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں تماام قبائلی اضلاع کے سینئیر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کی10 سال بعد بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے لئے 6 ماہ کے لئے 18 رکنی عبوری کونسل تشکیل دے دیا۔ جس کا چئیر مین قاضی فضل اللہ منتخب کرلیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا
کہ عبوری دور میں کونسل آئین سازی اور ممبرسازی کرکے انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس سے چئیر مین قاضی فضل اللہ نے کہا کہ ٹی یو جے کے تین سو سے زائد صحافی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔اور انتہائی کھٹن حالات میں فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود قبائلی اضلاع کے صحافی بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم رکھے گئے ہیں۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال میں ٹی یو جے کے 15 سے زائد صحافی جان کی قربانی دی ہے۔ درجنوں صحافی دوران صحافت میں زخمی ہوئے
نورمحمد بنوری اور فضل حکیم شامل ہے جبکہ ضلع خیبر خادم خان خلیل جبران جہانزیب خان آفریدی اور علی اختر آفریدی جبکہ ضلع مہمند سے شاکراللہ ؛ سعید بادشاہ ضلع کرم سے حاجی اقبال حسین اقبال ؛ علی افضل اور دلدار حسین عبوری کونسل کے ممبر بن گئے۔ درہ آدم خیل سے نثار آفریدی بھی عبوری کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔