شیخوپورہ، کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب میڈم عنبرین ساجد کا اچانک دورہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب میڈم عنبرین ساجد کا اچانک شیخوپورہ کا دورہ- تفصیلات کے مطابق کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب میڈم عنبرین ساجد نے اچانک شیخوپورہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایم سی ڈاکٹر صائمہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن بابر بندیشہ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ثناءاللٰہ، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ آفتاب علی بھی انکے ہمراہ تھے- ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر فائزہ محمود، ڈی ایم ایس ڈاکٹر وقار حیدر، سپرنٹنڈنٹ ایڈمن محمد تنویر و دیگر سٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ویلکم کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے-
کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب میڈم عنبرین ساجد نے ورکرز یکجہتی کمیٹی شیخوپورہ کے رہنماوں عبدالمجید کشمیری، حاجی جاوید اقبال، یعقوب مسیح مجاہد، عبدالرحمٰن اور عمیر منظور و دیگر پر مشتمل وفد سے بھی خصوصی میٹنگ کی، مزدوروں کے مجموعی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انکے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے سوشل سیکورٹی ہسپتال شیخوپورہ کے مختلف وارڈز دیکھے، انتظامی امور کا جائزہ لیا،
وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ڈاکٹرز اور سٹاف کو بہترین نگہداشت کے لئے ہدایات جاری کیں- کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب میڈم عنبرین ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر دور میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور الحمدللٰہ ورکرز کی تعداد میں اضافہ اور انکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے
اس ہسپتال کو اب حال ہی میں 50 بیڈز سے 100 بیڈز پر اپ گریڈ کردیا گیا ہے جہاں مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں- انہوں نے کہا کہ وارڈ بوائے سے لیکر ہر سٹاف ممبر سمیت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و ٹیکنیشنز اپنا کام دیانتداری سے سرانجام دیں تو مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے، ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی