38

ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب شہیدعبدلشکور بارانی ڈیم سے پینے کا صاف پانی اور واٹرٹیبل کی سطح بہتر ہوگا، ساجدخان

ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب شہیدعبدلشکور بارانی ڈیم سے پینے کا صاف پانی اور واٹرٹیبل کی سطح بہتر ہوگا، ساجدخان

مہمندضلع ۔(افضل صافی سے)ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ کے قریب شہیدعبدلشکور بارانی ڈیم سے پینے کا صاف پانی اور واٹرٹیبل کی سطح بہتر ہوگا۔مزید 4 سمال ڈیم کے ٹنڈر ہوچکے ہیں صوبائ حکومت سمال ڈیموں پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے mna ساجدخان۔شھید عبدالشکور ڈیم میں 92 فٹ پانی موجود ہے ٹوٹل 105 فٹ پانی جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ڈیم سے روزانہ 22 ہزار لوگوں کو فی کس کو 10 گیلن صاف پانی میسر ہوگا۔ڈیم انچارج فخروزیرخان۔گزشتہ مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ضلع مہمند کے اکثر بارانی ڈیموں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں فائدے پہنچ گئے ہیں

۔گنداو میں غلنئ ہیڈکوارسے تین کلومیٹر کے فاصلے پرواقع شھید عبدالشکور ڈیم میں 92 فٹ اونچائ پر پانی موجود ہے۔جبکہ ڈیم میں ٹوٹل 105 فٹ اونچا پانی کی گنجائش موجود ہے۔ڈیم کے انچارج فخروزیر کاکہنا ہے کہ ڈیم پر کام مکمل ہونے کا ہے۔سولر سسٹم لگایاگیاہے اور پائپ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے ڈیم باڈی پر کام مکمل ہوچکا ہے اور سولرائشن پر بھی کام مکمل ہے ان کا کہنا تھا کہ شھیدعبدالشکور ڈیم صاف اور فیلٹر پانی کا واحد اور منفرد کنکریٹ ڈیم ہے جس سے روزانہ 22ہزارلوگوں کو فی کس کے حساب سے 10 گیلن صاف فیلٹر پانی میسر ہوگا ۔جبکہ مقامی قریب زمینداروں کو زمین کے سیراب ہونے فصلوں کی مد میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا کونکہ اس ڈیم سے پانی کی سطح بلند ہوگیاہے

جس زمین آباد ہوگئے ہیں ڈیم سے پائپ لائن کے زریعے غازی کو اور مختلف گاوں صاف پینے کے پانی دیا جائگا ۔گنداو میں ہانی کی کمی پورہ کرنے کیلئے یہ ڈیم ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔فخر وزیر کا کہنا تھا کہ یی ڈیم لوگوں کیلئے ٹورزم کا بھی ایک اہم مقام بن گیا ہے اور دور دراز سے لوگ فیملی کے ساتھ سیر کیلئے اتے ہیں ۔جس میں خواتین نوجوان بچے اور ہر عمر کے لوگ شامل ہیں اور یہ ڈیم ٹورزیم کا بھی اہم مقام بن گیاہے۔
ایم این اے ساجدخان نے بتایا کہ شھید عبدالشکور ڈیم سے پانی کا لیول بہتر ہوگا اور صاف وفیلٹر پانی کی فراہمی سے لوگوں کو پینے کی پانی کی مد میں بہت فائدہ ہوگا۔اس ڈیم مقامی زمینداروں کو بھی فصل کی مد میں فائدے ہونگے جبکہ قبائلی اضلاع میں یہ واحد کنکریٹ ڈیم ہے جس سے صاف اور فیلٹر پانی میسر ہوگا اور روزانہ زیادہ تعداد میں اس ڈیم کیلئے لوگ شیر کیلئے بھی اتے ہیں کیونک قریب علاقوں میں اسطرح ٹوریزم کا مقام بھی نہیں ہے

۔ساجد خان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں پانی کی کمی کو پورہ کرنے کیلئے مزید 4 سمال ڈیموں کا ٹنڈر ہوچکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائگا اور علاقے میں اسطرح کے سمال ڈیموں کی اشد ضرورت ہے اسلئے خیبر پختونخوا کی حکومت سب سے زیادہ سمال ڈیموں پر توجہ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں