56

فیصل واوڈا کی بات پر اداروں کوایکشن لینا چاہیے: گورنر سندھ

فیصل واوڈا کی بات پر اداروں کوایکشن لینا چاہیے: گورنر سندھ

فیصل واوڈا کی بات پر اداروں کوایکشن لینا چاہیے: گورنر سندھ

پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے: کامران ٹیسوری/ فائل فوٹو
پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے: کامران ٹیسوری/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ فوری فیصل واوڈا سے رابطہ کرکے معلومات لیں اور ایکشن لیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو کہا ان کے پاس معلومات ہوں گی ،اس بات پر اداروں اور وزارت داخلہ کو ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ  فاروق ستار کو سب جانتے ہیں ان کی واپسی سیاسی معاملہ ہے۔

دوسری جانب سعید غنی نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بڑا ملک دشمن نہیں، انہوں نے ارشد شریف کی موت  کو متنازع بنایا، فیصل واوڈا عمران کا قریب ترین آدمی ہے، اس کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔

https://youtu.be/F8Os0k86m7M

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں