Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان کا لانگ مارچ اس وقت ملک کیلئے تباہی و بربادی ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کا لانگ مارچ اس وقت ملک کیلئے تباہی و بربادی ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، اس وقت ملک بڑی مشکل سے ترقی کی پٹڑی پر دوبارہ چڑھ چکا ہے اس لیے اس دوبارہ اس پٹڑی سے اتارنا ملک دشمنی ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کیا، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہونے لگتی ہے / پاکستان کے وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ہوتے ہیں

یا کسی دوست ملک کے صدر یا وزیراعظم پاکستان آرہے ہوتے ہیں تو عمران خان ایسے موقع پر احتجاج اور لانگ مارچ کی کال دیتے ہیں جو بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے، عمران خان نے جمعہ کے دن سے جس لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے وہ پاکستان کی اس وقت کی صورتحال کیلئے سودمند نہیں، عمران خان کو چاہیے

کہ یہ لانگ مارچ ملتوی کرے اور پاکستان کی ترقی میں دیگر قوتوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اس وقت پاکستان کسی بھی مہم جوئی یا غیر یقینی کیفیت کا متحمل نہیں ہوسکتا، میں سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر عمران خان لانگ مارچ ملتوی نہیں کرتے تو وہ ملک کے بہتر مستقبل کی خاطر اس لانگ مارچ کو روکیں

Exit mobile version