25

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی کشمیر کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی کشمیر کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی کشمیر کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں چوہدری محمد اکمل ، ڈی ایس پی پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عبدالکریم ، تحصیل بار کے صدر چوہدری حبیب اللہ وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اقبال نے کی. ریلی میں اساتذۂ کرام، طلباء ، صحافی برادری،

انجمن تاجران اور تمام مکاتب فکر کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا واحد حل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے ہے اس لیے ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے.

ڈی ایس پی پولیس سرکل چوہدری عبدالکریم، چوہدری حبیب اللہ وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. اس موقع پر قطب الدین رحمانی، رانا محبوب خورشید ،محمد اقبال شاہد، عمر نواز، بابر حسین، نذیراحمد گوندل، راؤ اسرار احمد، محمد فیصل، چاوید، نادر علی ،عبدالغفار سمرا ، مجاہد سعید خان، عحاجی محمد ظفر، محمد عامر اور دیگر احباب نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں