35

مچھر کالونی سانحہ کے خلاف گھارو میں جسقم رہنماء پیرگلزارشاہ،عادل شاہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ علی حسن ملاح،آصف قادری و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیاگیا

مچھر کالونی سانحہ کے خلاف گھارو میں جسقم رہنماء پیرگلزارشاہ،عادل شاہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ علی حسن ملاح،آصف قادری و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیاگیا

ٹھٹھہ نمائندہ
مچھر کالونی سانحہ کے خلاف گھارو میں جسقم رہنماء پیرگلزارشاہ،عادل شاہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ علی حسن ملاح،آصف قادری و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیاگیا مظاہرین سخت نعرے بازی کے ساتھ شہرکا گشت کرتے ہوئے پریس کلب گھاروپہنچے جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ چند سالوں سے کراچی میں سندھی نوجوانوں کو مجرم قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے جسکے نتیجے میں کئی سندھی نوجوان سندھ دشمن عناصر کے ہاتھوں اجل کا شکار ہوچکے ہیں

اور کراچی کو سندھیوں کے لئے نوگو ایریا بنایا گیا ہے سندھ حکومت دھشتگردوں کےآگے بے بس ہوکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے کراچی میں سندھیوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کرکے اب ان کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے انہوں نے کہا

کہ اب سندھیوں کو اپنی نسلوں کی بقاء کے لیئے متحد ہونا پڑے گابصورت دیگر ہمیں شدید نقصان برداشت کرنا پڑے گامقررین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مچھر کالونی سانحہ کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں بصورت دیگر وسیع احتجاج ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں