Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عدالت نے دوست مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

عدالت نے دوست مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

عدالت نے دوست مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

اسپتال میں دادا کی عیادت کیلئے گیا تو 10 سے 15 افراد نے مجھے اسپتال سے اغوا کر لیا: سابق ڈپٹی اسپیکر— فوٹو:فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا۔

 لاہورکی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف اراضی کیس کی سماعت ہوئی تو اینٹی کرپشن حکام نے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔

دوست مزاری کے وکیل نے کہا کہ تمام ریکارڈ سرکاری دفتر میں موجود ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اینٹی کرپشن کے نوٹسز کو معطل کررکھا ہے، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی گرفتارکیا ،لہٰذا سرکاری وکیل کی خواہش پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

بعد ازاں عدالت نے دوست مزاری کو مزید دو روزجسمانی ریمانڈپراینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دوست مزاری کا کہنا تھاکہ اسپتال میں دادا کی عیادت کیلئے گیا تو 10 سے 15 افراد نے مجھے اسپتال سے اغوا کر لیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کونسی تبدیلی آئی؟ کون سی دودھ کی نہریں بہا دی گئیں، تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ آپ نے دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنائے۔

دوست مزاری کا کہنا تھاکہ پاکستان کے آئین کے ساتھ پہلے بھی تھا آج بھی ساتھ کھڑا ہوں، قانون سے بھاگنے والا نہیں ہوں، چور ہوں نہ دو نمبر بندہ ہوں، یہ گرفتار کرنے آئے میں ان کے ساتھ چلا گیا۔

Exit mobile version