30

تحریک منہاج القرآن یوسی 239 لاھور کے زیر اہتمام عظیم الشان نور مجسم میلاد کانفرنس

تحریک منہاج القرآن یوسی 239 لاھور کے زیر اہتمام عظیم الشان نور مجسم میلاد کانفرنس

لاہور(شیخ محمد طیب سے)

تحریک منہاج القرآن یوسی 239 پی پی 167 ٹاؤنشپ لاھور کے زیر اہتمام عظیم الشان نور مجسم میلاد کانفرنس کا انعقاد مسجد سٹاپ پر کیا گیا جس کی صدارت سید صداقت رسول شاہ نے کی، نقا بت کے فرائض صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 167 محمد آصف قادری ایڈووکیٹ نے انجام دئیے، تلاوت قاری ولایت خان نے کی، نعت خوانوں میں بہادر سلطان قادری، محی الدین برادران، سید علی مرتضیٰ، سید حماد رسول، سید حامد رضا حسینی، قاری عبد الخالق قمر ،محمد رضا فریدی شامل تھے- مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضٰی علوی نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات پر روشنی ڈالی-

مرکزی منہاج نعت کونسل کے قاری امجد بلالی بردارن نے خوبصورت حاضری پیش کرکے ایک سماں باندھ دیا بچوں کی نمایندگی کرتے ہوئے ضیاء المصطفی نے خوبصورت اشعار پیش کیے- نائب ناظم اعلیٰ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منایا جائے اور سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنایا جائے، مہمان خصوصی رہنما پاکستان عوامی تحریک نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور رہنما انجمن تاجران عمر چوک سرفراز خان تھے-

دیگر مہمانوں میں قاری ریاست علی چدھڑ ،حافظ نیاز احمد، صفدر عباس، سعید گجر علامہ عرفان سلہر ی، محمد ذوالقرنین خان ،صاحبزادہ سمیع اللہ انجم شامی، میاں عبدالغفور ،کلیم بٹ، کپٹین غلام حسن قادری ،قاری عبد الکریم، رانا ولی اللہ، خالد عباس، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، تحریک منہاج القرآن یوسی 239 وجملہ فورمز کے عہدیداران کے دیگر عہدیداران کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں