محکمہ سول ڈیفنس کے تحت ضلع بھر کے سکولوں اور فیکٹریوں میں تربیت فراہم کی جائے گی، تمام علاقوں میں اس شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔ محمد حنیف ورک
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری مظہر سرور گجر، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر اور ڈی او سول ڈیفنس چوہدری وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر فیروزوالہ کی مختلف فیکٹریوں میں فائر فائٹنگ کی ٹریننگ کروائی گئی، ٹریننگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انسٹرکٹر محمد حنیف ورک نے کہا
کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کی ضرورت ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ میں اپنا دفاع کیا جا سکے۔ سول ڈیفنس انسٹرکٹرز نے کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ مشق بھی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ اس تربیت کا مقصد کسی بھی ایریا میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے
۔ انہوں نے کہاکہ تربیت کے دوران فیکٹری مالکان کے سربراہان مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اس پروگرام کو جاری رکھنے کا مکمل یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سول ڈیفنس کا عملہ ضلع بھر کے سکولوں فیکٹریز میں تربیت فراہم کرتا رہے گا اور ضلع بھر کے تمام علاقوں میں اس شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔ ریلی کا مقصد شہریوں کو شہری دفاع کی تربیت سے اگاہی کے ساتھ ساتھ ناگہانی حادثات کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رضا کاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
اور وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے مضبوط شہری دفاع ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے شہری دفاع شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے شہری دفاع کی تربیت ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے شہری دفاع کی تربیت حاصل کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی جان و مال کی بھی حفاظت کر سکتے ہیں پروگرام کے اختتام پر سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے ڈینگی سے بچنے کیلئے آگاہی دینے کیساتھ ساتھ واک کا بھی اہتمام کیا گیا چیف انسٹرکٹر چوہدری محمد حنیف ورک نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اس بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے
اگر بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر کرلی جائیں ڈینگی لاورے کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے جس میں ہر پاکستانی کا کردار اہم ہے گھروں کی چھتوں کو صاف ستھرا رکھیں گھروں میں رکھے گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں نیز تحصیل فیروز والہ میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے منی پیٹرول پمپ،آئل ایجنسی کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی کارروائی کرنے کیساتھ ساتھ ان کو جرمانے بھی کیے گئے غیر قانونی طور منی پیٹرول پمپ اور آئل ایجنسی چلانے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی