43

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے اچانک پولیس خدمت مرکز خانیوال کا وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے اچانک پولیس خدمت مرکز خانیوال کا وزٹ کیا

خانیوال31اکتوبر22(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے اچانک پولیس خدمت مرکز خانیوال کا وزٹ کیا جہا ں انہوں نے تمام کاؤنٹرزکا جائزہ لیا جبکہ خدمت مرکز پرآئے شہریوں سے خدمت مرکز عملے اور سہولیات کے متعلق دریافت کیا جس پر شہریوں نے عملے اور خدمت مرکز میں فراہم کئے جانے والے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز کا قیام یقینا احسن اقدام ہے

اور عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے او رلوگوں کو ان کی دہلیز پر آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں پولیس خدمت سنٹر خانیوال میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکٹ‘ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنر‘ گمشدگی کی رپٹ‘وہیکل کلینئرنس سر ٹیفکیٹ‘ایف آئی آر کی کاپی‘اندراج کرایہ داران‘انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں