Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد میں جلسہ: پی ٹی آئی سے 39 شرائط کے ساتھ بیان حلفی طلب

اسلام آباد میں جلسہ: پی ٹی آئی سے 39 شرائط کے ساتھ بیان حلفی طلب

اسلام آباد میں جلسہ: پی ٹی آئی سے 39 شرائط کے ساتھ بیان حلفی طلب

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کرلیا۔

اسلام آباد انتطامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ بیان حلفی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہئیں، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے  ہوگی، پی ٹی آئی کے اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریزکرنا ہوگا جب کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ  نے کہا ہے کہ منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذرآتش نہیں ہوگا۔

Exit mobile version