39

واٹر بورڈ دھابیجی کے لیبرز اور یونین رہنماؤں کا پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کے گیٹ پر دھرنا و احتجاج

واٹر بورڈ دھابیجی کے لیبرز اور یونین رہنماؤں کا پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کے گیٹ پر دھرنا و احتجاج

ٹھٹھہ نمائندہ
واٹر بورڈ دھابیجی کے لیبرز اور یونین رہنماؤں کا پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کے گیٹ پر دھرنا و احتجاج
واٹر بورڈ کے ملازموں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا اور ایک سازش کے تحت انہیں دیواروں سے لگایا جارہا ہے لیاقت مگسی تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو یونین کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ دن بےگناہ قتل کئے گئے ملازم فرحان اختر کے قاتلوں اور سی ای او کے خلاف احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ واٹر بورڈ پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کے مین گیٹ کے سامنے کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں لیاقت مگسی، عاشق سومرو، معشوق لغاری، ممتاز مگسی اور دیگر کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،

واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ایم ڈی اے اسد اللہ خان اور ایک پرائیویٹ ادارے کے سی ای او کو مزدوروں کے جائز حقوق غصب کرنے کے لیے ہم پر مسلط کیا گیا ہے جو کمپنی کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ وہ سرکاری کمپنی کے ملازم نہیں ہیں ہمارے بقایاجات بشمول پنشن اور میڈیکل سمیت تمام سہولیات ختم کر دی گئی ہیں جو کہ مزدور دشمن ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اعوان، رستم کاتیار، احمد سالار رخدان اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں