40

سابق حکمران جماعت کی جانب سے پاک فورسزز کیخلاف منفی پروپیگنڈہ اور ہرزہ سرائی کرنے پر مقامی شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

سابق حکمران جماعت کی جانب سے پاک فورسزز کیخلاف منفی پروپیگنڈہ اور ہرزہ سرائی کرنے پر مقامی شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

دھابیجی نمائندہ
سابق حکمران جماعت کی جانب سے پاک فورسزز کیخلاف منفی پروپیگنڈہ اور ہرزہ سرائی کرنے پر مقامی شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے کی قیادت میر ملوک خان مری ، قاری عبدالسلام تنولی ، آصف جوکیو اور قاری فیاض دیشانی نے کی
شرکا ریلی نیشنل ہائی وے پر گشت کے بعد دھابیجی پریس کلب کے سامنے پہنچے ، جہاں رہنماؤں نے خطابات کئے ، مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن کے بنیادی جغرافیائی سرحدوں کے امین ہیں ، سیاست کی آڑ میں ان پر منفی پروپیگنڈہ کرنا وطن کی ساکھ خراب کرنے کے مترادف ہے جسے بیرونی اور اندرونی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں شرکاء ریلی افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں