41

بیوٹی پارلرایسوسی ایشن کی جانب سے اوج بیوٹی پارلر ہاؤسنگ کالونی میں تربیتی نشست کا اہتمام

بیوٹی پارلرایسوسی ایشن کی جانب سے اوج بیوٹی پارلر ہاؤسنگ کالونی میں تربیتی نشست کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بیوٹی پارلرایسوسی ایشن کی جانب سے اوج بیوٹی پارلر ہاؤسنگ کالونی میں میک اپ کے استعمال کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرپرسن میڈم صبیحہ منظور نے میک اپ کا ڈیمو دیا اور میڈم لبنیٰ نے مختلف ہیئر اسٹائلز متعارف کروائے،

اس موقع پر جنرل سیکرٹری میڈم کرن اصغر،سرپرست اعلیٰ میڈم زرتاج زریں، سینئر وائس چیئرپرسن میڈم زیب النساء، وائس چیئرمین پرسن میڈم نگینہ، سینئر نائب صدور میڈم رضیہ، میڈم تہمینہ، نائب صدورمیڈم آسیہ، میڈم شکیلہ خلیل، میڈم نازیہ عامراور دیگر عہدیداران موجود تھیں، سرپرست اعلیٰ میڈم زرتاج زریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور مستحق بچیوں کو ہنر مند بنانا ہے، میڈم زیب النساء نے صیفہ ہربل انفارمیشن دی،

میڈم کرن اصغر نے ایسوسی ایشن کے مقاصد کی تکمیل کا عزم اجاگر کیا، میڈم صبیحہ منظور نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم تمام مستحق بچیوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے باوقار روزگار فراہم کریں گے تاکہ یہ معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرسکیں اور اپنی و اہل خانہ کی کفالت و اعانت ممکن بناسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں