عمران خان پرحملہ: پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کا آج ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
عمران خان پرحملہ: پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کا آج ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر قاتلانہ حملےکے خلاف پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ نے آج جمعے کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔
کنوینرپی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ قیصرکیانی کا کہنا ہےکہ کل ملک گیرشٹرڈاؤن ہوگا، ہماری ریڈلائن کراس کی گئی ہے،آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔
فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔