عمران خان پر حملہ:کراچی میں ہونیوالے احتجاج ختم ہونا شروع، راستے بحال
عمران خان پر حملہ:کراچی میں ہونیوالے احتجاج ختم ہونا شروع، راستے بحال
گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشہر کے مختلف مقامات پر دھرنا اور احتجاج شروع کردیا گیا تھا تام اب ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کلفٹن میں تین تلوار چورنگی، جناب برج کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر کے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مواچھ موڑ حب ریور روڈ بند کرنے والوں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد روڈ کھل گیا جبکہ ملیر میں نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم ہوگیا۔قائد آباد میں بھی مرکزی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=bBJ7Lr41-AY