30

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)عظیم لیڈر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ میڈم عفت اعوان ایڈووکیٹ نے صحافی و کالمسٹ بیوروچیف فائرسٹون نیوز شیخ محمد طیب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا-

انہوں نے وزیرآباد میں یونیوالے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ بزدلانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں، الحمدللٰہ خدا نے عمران خان کے حصے میں عزت شہرت لکھ دی ہے کوئی مائی کا لال اس لکھے کو مٹا نہیں سکے گا- انہوں نے مزید کہا کہ اس جابرانہ نظام میں کسی کو بھی مال وجان کا تحفظ حاصل نہیں،
اس ملک میں شعور و آگہی دینے والے کو ہمیشہ حقارت سے دیکھا جاتا ہے اور بدقسمتی سے جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ سوچ کی بدولت پاکستان آج تک نہ ترقی کر سکا اور نہ ہی صحیح راستے کا انتخاب کرسکا ہے اسلئے ہمیں جلد اس بوسیدہ اور فرسودہ نظام سے نکلنا ہوگا اور یقینی طور پر ہم اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے جہاد کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں