44

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں- محمد عرفان مشتاق

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں- محمد عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں- ان خیالات کا اظہار ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ عرفان مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مرکزی لیڈر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے اس موقف کو سراہتے اور حمائت کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، پاکستان ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری PAT شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق کا یہ بھی کہنا تھا

کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات ہوتیں اور فوری انصاف مل جاتا تو آج ایسا افسوسناک سانحہ واقع پیش نہ آتا۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ کے جملہ عہدیداران اور کارکنان چئیرمین پی ٹی آئی سمیت جملہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں